ریلوے کی زمینیں بیچنے کیلیے آرڈیننس جاری کرنیکی درخواست کرینگے، شیخ رشید

95
لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کر ر ہے ہیں
لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کر ر ہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی ساتوں ڈویژنوں میں ریلوے اسٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائیگا‘ تجرباتی طور پر ایک یا دو فریٹ ٹرینیں نجی شعبہ کو دے رہے ہیں‘ ریلوے میں 23 ہزار ملازمتوں کی اجازت لینے کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے۔وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ریلوے اراضی کی فروخت کے حوالے سے آرڈیننس لانے کی درخواست کی ہے جبکہ انہوں نے 15 دنوں میں ریلوے اراضی کا ریکارڈ بھی طلب کیا
ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں سروسز کو مزید بہتر کرنے کے لیے 10 ہزار ملازمتوں کی فوری ضرورت ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم سے 23 ہزار ملازمتوں کی اجازت لینے کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبے کو آفر کر رہے ہیں جبکہ ا س سلسلہ میں آرمی میڈیکل کور سے بھی بات چل رہی ہے لیکن اس اقدام سے ہسپتالوں کا ا سٹاف متاثر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین سالانہ 20 کروڑ روپے کا باہر سے علاج کرواتے ہیں جس کی بچت ہو گی۔شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے اورکسی مگرمچھ کونہیں چھوڑیں گے وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے جو ٹاسک ملا ہے اسے انشااللہ پورا کریں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک عظیم عورت تھیں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ 100دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے اور تمام بڑے سٹیشنوں پر وائی فائی سسٹم لگائیں گے۔
شیخ رشید

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.