فضائی مہارت میں پاکستان سے بہت پیچھے ہین، مقابلہ نہین کر سکتے، بھارتی ائر چیف کا اعتراف

87

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی ائر چیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے،ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت حاصل کرنا ہو گی، پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف نے مودی سرکارکے جنگی طاقت ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائرچیف بریندرسنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ
نہیں کرسکتی۔بھارتی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اورچین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔بریندرسنگھ نے کہا کہ بھارت کوخطرات لاحق ہیں، ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں، حالیہ برسوں میں چین نے تبت کے علاقے میں فوجی طاقت بڑھائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں اس لیے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت بنانی ہوگی۔
بھارتی ائر چیف

Print Friendly, PDF & Email
حصہ