قبائلی عوام سمیت صوبے میں 10 لاکھ صحت کارڈ دینگے، پختونخوا حکومت

37

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس سے قبائلی اضلاع میں بھی صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ صحت انصاف کارڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض تنولی نے کہا ہے کہ 2019ء میں خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 10 لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں اس
پروجیکٹ کے تحت 17 لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دیے گئے ہیں اور گزشتہ 2 سال کے دوران ڈھائی لاکھ مریضوں کو اس کارڈ سے سہولتیں فراہم کی گئیں جس پر ساڑھے 3 ارب روپے خرچ ہوئے۔
پختونخواحکومت

Print Friendly, PDF & Email
حصہ