برطانوی بحریہ کا جہاز آرگیل خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانوی رائل نیوی کا جہاز آرگیل (ARGYLL) خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، آرگیل ٹاپ 23 جہاز ہے جس پر گائیڈڈ میزائل نصب ہے، جسے 1991ء میں رائل نیوی میں شامل کیا گیا۔ کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ نے رائل نیوی کے جہاز کا پُرتپاک خیر مقدم کیا، پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور برٹش ہائی کمیشن نے جہاز کا استقبال کیا۔ رائل نیوی کے جہاز کے دورہ پاکستان کا مقصد مشقوں کے انعقاد اور مشترکہ مفادات کے اُمور پر تبادلہ خیال کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین
اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران سماجی سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں اور پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کیا جائیگا۔ بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر پاک بحریہ اور رائل نیوی کے جہازوں کے درمیان کھلے سمندر میں باہمی مشق کا انعقاد ہوگا جس میں مختلف آپریشنز کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں پاک بحریہ کا ایف 22 پی جہاز جولائی 2018ء میں برطانیہ کی بندرگاہ پورٹ اسمتھ کا دورہ کرچکا ہے۔
برطانوی بحریہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ