عمران خان 25دن بعد ہی وعدوں سے مکر گئے،مولا بخش چانڈیو

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے اور غلط بیانی کرتے رہے،پہلے 25دنوں میں ہی اپنے وعدوں سے مکر گئے ، پہلے ماہ ہی 100دنوں کو 730دنوں تک بڑھا دیا
ہے۔انہوں نے کہاکہ سادگی کے نام پر ایک اور ڈھونگ رچا کر عوامی نمائندوں کے منصب کی توہین کی جا رہی ہے، خان صاحب نے قوم کو چند دنوں میں حالات بہتر کرنے کے خواب دکھائے تھے، دنوں میں تبدیلی لانے والے اب کہتے ہیں کہ ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے، اب تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ ابھی تو ان کا ہنی مون بھی پورا نہیں ہوا اور ابھی سے چہرے سے میک اپ اترنا شروع ہو گیا ہے۔
مولا بخش چانڈیو

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.