انیس سو اڑتالیس میں بھارت ایشیا کپ کا پہلا چیمپئن بنا

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایشین کرکٹ کونسل کے قیام کے بعد1984 میں پہلاایشیاکپ شارجہ میں منعقد ہوا جس میں بھارت ایشیا کپ کا پہلاچیمپئن بنا، بھارت 6 اور سری لنکا 5 مرتبہ ایشین چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2 مرتبہ ٹرافی حاصل کی۔ایشین کرکٹ کونسل کاقیام 1983 میں عمل میں آیا۔ایک سال بعد شارجہ میں پہلا ایشیاکپ منعقد ہوا۔جس میں بھارت کامیاب ہوکرپہلا ایشین چیمپئن بنا۔ایشیاکپ کے اب تک 13ایڈیشن منعقد ہوچکے ہیں۔ابتدائی12 ایونٹ ون ڈے فارمیٹ پرمبنی تھے۔ جبکہ2016 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقادکے موقع پراسے ٹی ٹوئنٹی پرمبنی کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ جس میں بھارتی ٹیم فاتح بنی۔اے سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایشیاکپ کافارمیٹ اگلے ورلڈ ٹورنامنٹ کومدنظررکھتے ہوئے طے کیاجائے گا۔ورلڈ کپ 2019کے پیش نظراس بارایشیاکپ ون ڈے ٹورنامنٹ ہورہاہے۔ 2020 کے ورلڈٹی ٹوئنٹی سے قبل ایونٹ20‘20 اوورکے طرز پرمنعقد ہوگا۔ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی اور5 ون ڈے سمیت 6 مرتبہ ایشیاکپ چیمپئن بن چکی ہے۔ سری لنکانے موجودہ کپتان اینجلومیتھیوز کی قیادت میں 2014کاآخری ون ڈے طرز کا ایشیاکپ جیتاتھا۔سری لنکا5 مرتبہ ایشیا کپ ٹرافی حاصل کرچکاہے۔ایشیا کپ میں پاکستان 2000اور 2012 میں 2مرتبہ ایشیاکپ کا چیمپئن بن چکاہے۔پاکستان نے دونوں مرتبہ بنگلہ دیش کے منعقدہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ رواں ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جسے پاکستان کے ہوم گراؤنڈ کی حیثیت حاصل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.