ظہیر عباس کا تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بابر اعظم کی دسترس میں

27

دبئی(جسارت نیوز)اسٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 27 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف شیڈول میچ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے، اگر بابر کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے، بابر اعظم نے 44 اننگز میں 1973 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، سابق پاکستانی بلے باز ظہیر عباس اور سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے 45، 45 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.