پاکستان نے ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھارت کو شکست دے دی

36

ڈھاکا(جسارت نیوز)سہ ملکی ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری سہ ملکی ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 139 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز تک محدود رہی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنر بلال یوسف نے 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان عمر نے 25 رنز بنائے۔گرین شرٹس نے 139 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان امیر اور ندیم ارشد نے 3،3 جب کہ بلال یوسف 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بلال یوسف مین آف دی میچ قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ