ایشیا کپ ‘ پاکستان آج ہانگ کانگ کیخلاف میدان میں اترے گا

187
دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ اور فیلڈنگ کوچ سے گفتگو کررہے ہیں 
دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ اور فیلڈنگ کوچ سے گفتگو کررہے ہیں 

دبئی(نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم آج ہانگ کانگ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور کوالیفائیڈ ہانگ کانگ کے درمیان میچ کھیلاجائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے ۔ ایونٹ میں تمام ٹیموں کے لیے بہترین حکمت عملی تیار کررکھی ہے اور بھرپور مقابلہ کرکے فتح حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے پاکستان اور دبئی میں طویل پریکٹس کرکے اپنی خامیوں پر قابو پایا ہے۔ ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے کھلاڑی بے چین ہیں۔ دوسری طرف ہانگ کے کپتان نے کہا ہے کہ ہم نے کوالیفائر رراؤنڈ میں یو اے ای کو شکست دے کر ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپورپریکٹس کر رکھی ہے۔ امید ہے آج کا میچ بہترین ثابت ہوگا اور فتح ہماری ہوگی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ابتدائی میچ میں آج ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی جبکہ گرین شرٹس دوسرا اور آخری میچ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، لیگ میچز ختم ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز 21 ستمبر سے ہو گا جبکہ2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
قائد اعظم ٹرافی، راولپنڈی اور پی ٹی وی کے درمیان میچ آج شروع ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا میچ پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ راولپنڈی ریجن گروپ بی میں ملتان ریجن، لاہور ریجن بلیوز، کراچی ریجن وائٹس، واپڈا، پی ٹی وی، زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے ساتھ شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ