پی ایس ایل فور کا 14 فروری سے آغاز، فائنل کراچی میں ہوگا 

108
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی خطاب کررہے ہیں 
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی خطاب کررہے ہیں 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ فورتھ کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا جب کہ 17 مارچ کو کراچی میں فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگی۔اجلاس میں آخری 8 میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ فائنل 17 مارچ کو شہر قائد میں رکھا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ پرانے طریقہ کار کے تحت اکتوبر کے آخری ہفتے ہوگا، ،ہر فرنچائز ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔بورڈ کے سربراہ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضا سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا، میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے بڈز کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیز میں شامل ہوں گے۔ گورننگ کونسل کے ارکان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ