کیریبین پریمیئر لیگ‘فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

40

کنگسٹن(جسارت نیوز) کیریبین پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، گیانا امیزن واریرز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی اور2 ٹاپ ٹیموں گیانا امیزن واریرز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، گیانا امیزن واریرز نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پشاور اور نیشنل بنک کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور حبیب بنک کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور زرعی ترقیاتی بنک کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ