ملک اربوں ڈالرز کا مقروض ہوگیا اور شخصیات ارب پتی بن گئی،بے رحمانہ احتساب ناگزیر ہے

183

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے آج پھر میدان کربلا سج چکا ہے ملک میں حق اور باطل کا معرکہ برپا ہے ایک طرف حسینیت کاپرچار کرنے والے ہیں دوسری طرف یزید کے پیروکاروں نے چوری کی دولت سے ملک کو کنگال کردیا ہے۔مسجد بیت المکرم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اربوں ڈالرز کا مقروض ہوگیا ہے اور شخصیات ارب پتی بن گئی ہے۔پورا نظام کرپٹ ہوگیا ہے بیوروکریسی مظبوط ھوگئی ہے۔یحییٰ خان اور بھٹو کی طرح چور بیوروکیسی کوہٹایا جائے جو ہردور میں ملک کو لوٹتے ہیں۔آج کے یزیدوں کے خلاف جہاد فرض ہے۔حضرت سیدناحسین رضہ نے باطل اور کرپٹ نظام کے خلاف جہاد کیا اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاناما لیکس میں باقی تمام افراد کے خلاف بھی کیس چلا کربے رحمانہ احتساب کیا جائے۔
حسینیت دین کی سربلندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کا نام ہے۔حسینیت صرف نعرے لگانے کا نام نہیں بلکہ میدان کربلا سجانے کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ممبر ومحراب کے ذریعے قوم کی حقیقی رہنمائی کی ضرورت ہے ،بے حیائی اور فحاشی کے کلچر کا فروغ علما کیلیے چیلنج ہے ،مغربی کلچر کا سد باب وقت کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.