حیدرآباد ‘صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں

123

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میں بدستور صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر،کئی علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع، کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہے ہیں لیکن بلدیہ حکام نوٹس لینے کو تیار نہیں ،شہرمیں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس کی بنیادی وجہ تیزی سے پھیلتی ہوئی آبادی اور نظام کا اپ گریڈ نہ ہونا ہے شہر کے تجارتی ورہائشی علاقوں میں سڑکوں، گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہونا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے تعفن پھیل رہا ہے،جس کے باعث شہریوں میں متعددبیماریاں پھیل رہی ہیں، کچرے کے ڈھیر عاشورہ اور اس سے قبل نکالے جانے والے جلوس کے لیے بھی سیکورٹی رسک ہوسکتے ہیں لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی پرویز مشرف دور حکومت میں ایم کیو ایم کی ضلعی حکومت کو شہر میں سیوریج ، انفرااسٹرکچر کی درستی کے لیے اربوں روپے کے فنڈ میا کیے گئے تھے جو کہ کرپشن کی نظر ہوگئے اس دوران شہر میں ڈلنے والی سیوریج لائینں کچھ ہی عرصہ بعد بیٹھنا شروع ہوگئی تھی یہ صورتحال آج تک برقرار ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کے نکاسی آب کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے ،شہر کو صاف کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.