ٹنڈوآدم ‘ہائی وے سے ملانے والی واحد سڑک کی کستہ حالی مکینوں کا احتجاج

94

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم کوچند کلو میٹر کے فاصلے پرہائی وے سے ملانے اوردیگر دیہات کی طرف جانے والی سٹرک خستہ حالی کا شکار ، مختلف دیہاتوں کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم کھنڈوروڈ پر واقع کئی دیہات ضرورت زندگی کی اشیا اور بیمار مریضوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے ذریعے شہر کا رخ کرتے ہیں سٹرکیں ٹوٹی پھوٹی ہونے کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے،گاؤں مٹھوکھوسو اور دیگر یہاتوں کے رہائش پذیرافراد نے روڈ بلاک کر کے شاہجہان کھوسو کی قیادت میں احتجاج کیا ۔اس موقع پر شاہ جہاں کھوسو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے گزشتہ 3بارعام اور بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے باوجود کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں کی سٹرکیں نہیں بنائی جا رہیں۔ گزشتہ 30 سال قبل یہ روڈ مرحوم ایڈوکیٹ عبدالحکیم کھوسو کی کاوشوں سے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا تھا اور اب یہ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکا رہے ،حکومت یہ سڑک اوردیگر راستے بنانے کی زحمت نہیں کررہی ۔انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کمپنی کے خصوصی فنڈ ڈی سی سانگھڑ کے پاس آنے کے باوجود ہمارا دیرینہ مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مٹھو کھوسو اور اس سے ملحقہ دیہات کی سٹرکیں بنائی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ