علیل صحافی کی مالی معاونت کیلیے مشیر و سیکرٹری اطلاعات کی ہدایت

121

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ اطلاعات بیریسٹر مرتضی وہاب اور سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی نے سینئر صحافی ہریش سامی کی علالت کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے لمس انتظامیہ کو خصوصی ہدایت جاری کیں ہیں کہ صحافی کے علاج میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے اور بیمار صحافی کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ بیمار صحافی کی مالی معاونت اور مزید علاج کے لیے تحریری طور پر ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد کی معرفت محکمہ اطلاعات کراچی کو ارسال کیں جائیں تاکہ بیمار صحافی کی مالی معاونت کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔ صوبائی مشیر اور سیکریٹری اطلاعات کی خصوصی ہدایت پر آج ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد زاہد مصطفی میمن اور ضلعی اطلاعات افسر سلیم احمد جتوئی نے لمس ہسپتال جامشورو میں بیمار صحافی کی عیادت کی اور صوبائی مشیر اطلاعات اور سیکریٹری اطلاعات کی نیک خواہشات اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا ۔ ڈائریکٹر اطلاعات زاہد مصطفی میمن نے کہا کہ محکمہ اطلاعات مشکل کی ہر گھڑی میں صحافیوں کے ساتھ ہیں اور محکمہ کی جانب سے صحافیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر بیمار صحافی نے صوبائی مشیر اطلاعات ، سیکریٹری اطلاعات اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.