کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی کمی، سمندری پانی سے3تعلقے متاثر

86

گھارو (نامہ نگار) کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہیں پہنچ پایا سمندری پانی تیزی سے آگے بڑھنا شروع ضلع ٹھٹھہ کے 3تعلقوں کی متعدد دیہوں سمندر کی نذر ہو گئی زیر زمین میٹھا پانی بھی کڑوا ہو گیا متعدد علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی شروع۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہ چھوڑے جانے سے سمندری پانی تیزی سے خشکی کی جانب بڑھ رہا ہے ضلع ٹھٹھہ کے 3 تعلقوں کیٹی بندر کھارو چھان اور گھوڑا باری کی 9 دیہات سمندر کے پانی کی نذر ہو چکی ہیں جن میں جاڑیوں، گھوبا ویت، محل، جوھو، وٹیون، مورچڈائی کیٹی بندر ڈاڑیوں اور سجن واری شامل ہے اور مذکورہ تعلقوں کی ڈیڑھ لاکھ اراضی سمندر برد ہو چکی ہے جبکہ اب بھی سمندر کنارے آباد دیگر دیہات متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے ۔ مکینوں کو استعمال کے لیے دور دراز سے پانی لانا پڑ رہا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد یہاں سے نقل مکانی کر رہی ہے۔ ماہی گیروں کے مطابق دریائے سندھ کا پانی سمندر میں نہ چھوڑنے سے سندھ کی مشہور سوغات پلا مچھلی بھی سمندر کے پانی سے باہر نہیں آئی ہے جس سے ملاحوں کو بھی سخت نقصان ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ