میر پو رخاص ‘پاکستانی نژاد امریکی شہری پر بھتاخوروں کا حملہ

26

میرپورخاص (بیورورپورٹ) پاکستانی نژاد امریکی شہری پر بھتہ وصول کرنے والوں کا حملہ ،50 ہزار روپے دو ورنہ جان سے مار دیں گے پاکستانی نژاد امریکی شہری نے ایس ایس پی میرپورخاص سے قانونی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ، تفصیلات کے مطابق عمران خان ولد عبدالقادر خان میرپورخاص کے علاقے کھڈ پلاٹ غریب میں رہاش پذیر ہیں عمران خان جو کہ پاکستان نژاد امریکی شہری ہیں نے ایس ایس پی میرپورخاص کو ایک تحریری درخواست دی ہے درخواست میں لکھا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے میں میرپورخاص میں اپنی آبائی وراثت پر اپنا کاروبار کر رہا ہوں جس میں نیشنل گارمنٹس فیکٹری بمقام کھڈ پلاٹ میں زیر تعمیر ہے مگر کچھ ماہ سے میرے چچا شیر افضل خان جوکہ آسٹریلیا سڈنی میں رہائش پذیر ہے اور میرپورخاص میں شیر افضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے بانی ہیں ہمارا اپنے چچا سے اپنی آبائی وراثت پر تنازؑ ہ چل رہا ہے مگر اس کی فاؤنڈیشن کے مینیجر زیشان ہاشمی ، منشی محمد اسلم قریشی ولد محمد فاضل قریشی اور ان کا ساتھی فیصل اعوان اور اقبال اعوان مجھے روزانہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں درخواست میں مذید لکھا ہے کہ اس سے قبل بھی پولیس کو آگاہ کیا جا چکا ہے اب صورت حال یہ ہے کہ 6ستمبر کو بوقت گیارہ بجے میں اپنی فیکٹری میں موجود تھا کہ اچانک زیشان سید ہاشمی گورنمنٹ ملازم اسلحے سے لیس محمد اسلم قریشی اور انکا ساتھی فیصل اعوان اور دو نامعلوم جوکہ مسلح تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
انھوں نے مجھ پر حملہ کیا اور دھمکیاں دیں اور کہا کہ فیکٹری کا تعمیراتی کام فوری طور پر بند کرو مجھ سے اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے بھتہ بھی طلب کیا اور نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر میری فیکٹری پر کام کرنے والے مذدوروں کی مداخلت پر مسلح افراد وہاں سے فرار ہو گئے انھوں نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزمان جو کہ ایک این جی او چلارہے ہیں ان کی تحقیقات کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.