حیدرآباد میں لوٹ مار کی وار داتوں میں مسلسل اضافہ

45

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں لوٹ مار کی وار داتوں میں مسلسل اضافہ حسین آباد تھانے کی حدود لطیف آباد یونٹ نمبر2فلائی اوور پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل پر شوہر کے ہمراہ جانے والی خاتون عظمی کاشف سے پرس چھین لیا جس میں ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان تھا حسین پولیس نے رپورٹ درج کرلی جبکہ ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود ٹنڈو یوسف قبرستان کے قریب 2مسلح افراد نے دودھ کے سیلز مین محمد اویس سے 30ہزار روپے نقدی، موبائل فون چھین لیاواضح رہے کہ محرم کے دوران لطیف آباد میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ