ٹرمپ نے 600 دن میں 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا

32

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بننے کے بعد 5 ہزار جھوٹ بول کرریکارڈ قائم کردیا۔ واشنگٹن پوسٹ میں ٹرمپ کے خلاف شائع مضمون نے تہلکہ مچادیا۔ جس کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں اور اس دوران مختلف مواقع پر 5ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32بار جھوٹ بولا۔
ایران سے تجارتی روابط پر امریکا نے تھائی فضائی کمپنی بلیک لسٹ کر دی
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے تھائی لینڈ کی ایک فضائی کمپنی پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط جاری رکھنے پر پابندیاں عاید کر دی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنکاک میں صدر دفتر رکھنے والی کمپنی مائی افیشن پاسداران انقلاب سے منسلک ’ماہان‘ ائرلائن کمپنی کو کارگو سروس اور مسافروں کی نقل مکانی میں مدد کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.