وینزویلا: فوج حکومت کا خاتمہ کر سکتی ہے‘ امریکی تنظیم

65

کولمبیا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل لوئس المیگرو کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں اقتصادی اور انسانی بحرانات کی ذمے دار صدر نکولاس مادورو کی حکومت ختم کرنے کے لیے فوج میدان میں آسکتی ہے۔ کولمبیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مادورو کی سوشلسٹ آمریت کی مذمت کی اور علاقے میں مہاجرین کا بحران کا ذمے دار ٹھہرایا۔ واضح رہے کہ وینزویلا ایک امیر اور دنیا بھر میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر رکھنے والے ممالک میں سے تھا۔ تاہم وہاں اقتصادی صورت حال اب انتہائی خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث لاکھوں شہری پڑوسی ممالک فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ وینزویلا کی آمدنی کا 96 حصہ تیل کے حاصل ہوتا تھا۔ تاہم اس کی پیداوار گزشتہ 30برس میں نچلی ترین سطح پر آ چکی ہے۔ 10 برس پہلے ملک کی تیل کی یومیہ پیداوار 32 لاکھ بیرل تھی جو رواں برس جولائی میں یومیہ 14لاکھ بیرل تک نیچے آ گئی۔ ملک کا خسارہ مجموعی مقامی پیداوار کا 20 ہو چکا ہے۔ بیرونی قرضوں کا حجم 150ارب ڈالر ہے، جب کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر اس وقت 9 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.