جان کیری نے امریکی دشمن سے ملاقاتیں کیں، ٹرمپ

37

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر اور مائیک پومپیو نے سابق وزیر خارجہ جان کیری کو ایران سے تعلقات کی بنیاد پر شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا کہ کیری نے تہران کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق وزیر کارجہ جان کیری نے جو کچھ کیا وہ نامناسب اور اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا، انہیں اس نوعیت کے برتاؤ میں شریک نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ امر امریکا کی اُس خارجہ پالیسی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا جس کے احکامات موجودہ صدر نے دیے ہیں۔ پومپیو کی جانب سے کیری پر یہ تنقید ٹرمپ کی اُس ٹوئٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں امریکی صدر نے کیری پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے دشمن ایرانی نظام کے ساتھ غیر قانونی ملاقاتوں کا انعقاد کیا۔ فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان کیری نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے جنوری 2017ء میں اپنا منصب چھوڑنے کے بعد سے تین یا چار بار ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ پومپیو کا بیان سامنے آنے کے کچھ دیر بعد جان کیری نے ٹوئیٹرپر لکھا کہ جنابِ صدر آپ کو میری اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات سے زیادہ تشویش پال مینافورٹ کے رابرٹ مُلر کے ساتھ ملنے پر ہونی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.