مسلمان دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں‘ امام قبلہ اول

59

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد اقصیٰ کے امام شیخ اسماعیل نواہضہ نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کیں۔ نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کر مشترکہ دشمن کے خلاف اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔
حماس رہنما اسرائیلی جیل سے 26 ماہ بعد رہا
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے مسلسل 26 ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد حماس کے رہنما کو رہا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 39 سالہ محمود حسن وردیان کو جولائی 2016ء کو حراست میں لے کررام اللہ میں قائم ’عوفر‘ جیل میں رکھا گیا۔ ان کا تعلق جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ زندگی کے 16 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
ایتھوپیائی فوج کی صومالیہ میں کارروائی‘ 70 جنگجو ہلاک
ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کی فضائیہ نے صومالیہ میں کارروائی کرتے ہوئے 70جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے الشباب کے رکن تھے۔ کارروائی کا مقصد جنگجوؤں کی ایتھوپیا میں کارروائیوں کو ناکام بنانا تھا۔ ایتھوپیائی عسکری حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کارروائی کب اور کس مقام پر کی گئی۔
سعودی میزبانی میں اریٹیریا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان صلح معاہدے میں شرکت کی دعوت دیدی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 20سال کے بعد صلح کا معاہدہ ہو رہا ہے۔ معاہدے کی تقریب سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں ہوگی۔ 2ماہ قبل دونوں ملکوں نے 20سالہ کشیدگی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ