نوازشریف کی والدہ کے ہمراہ اہلیہ کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی

63

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کے ہمراہ اہلیہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ نواز شریف نے اہلیہ کی قبر پر پھول بھی چڑھائے‘ سابق خاتون اول کی رسم قل آج (اتوار کو) ادا کی جائے گی‘ جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر
تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی ہے۔
فاتحہ خوانی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ