عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

60

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ بحیثیت وزیراعظم ان کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم ساڑھے 12 بجے کراچی پہنچیں گے اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک روز قیام کے دوران وہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس دوران شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرین لائن منصوبے پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان سہ پہر 3 بجے تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔ کراچی میں قیام کے دوران وہ میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور اینکرز سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا لگائیں گے اور گورنر ہاؤس میں ڈیمز فنڈ کے لیے منعقدہ عشائیے میں شرکت بھی کریں گے۔ عمران خان اتوار کی رات اپنا دورہ مکمل کر کے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.