اھم خبریں

84

 

طالبان کی افغان سرزمین پر امریکا کے
2 فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد
تہران(اے پی پی)ایرانی ٹیلی ویژن نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغان سرزمین پر امریکا کے 2 فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی ہے ۔ٹی
وی رپورٹ کے مطابق امریکا کا اصرار ہے کہ وہ افغانستان میں 2 فوجی اڈے قائم رکھے گا جو بگرام اور شورابک میں موجود ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2 امریکی فوج کے اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل طور پر افغانستان چھوڑے اور وہ صرف سفارتی مشن کے لیے امریکی عملے کی موجودگی پر راضی ہیں،جس کے بعد فی الوقت امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایران نواز انتخابی اتحاد کے محمد الحالبوسی
عراقی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب
بغداد (اے پی پی) عراق کی پارلیمنٹ نے ہفتے کو اپنے اجلاس میں محمد الحالبوسی کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا، الحالبوسی کا تعلق ایران نواز انتخابی اتحاد سے ہے۔ وہ سنی اکثریتی صوبے انبار کے گورنر
بھی رہ چکے ہیں۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ اب حکومت سازی کا ہوگا۔ عراقی دستور کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر کا سنی العقیدہ ہونا لازمی ہے جبکہ وزیراعظم اکثریتی آبادی شیعہ سے منتخب کیا جاتا ہے۔ صدر کا تعلق کرد کمیونٹی سے ہوتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ لاہور سے بغیر
پروٹوکول اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے لاہور
جاتے ہوئے ٹرین کا سفر کیا جبکہ واپسی پر بغیر پروٹوکول بذریعہ موٹروے گاڑی میں آئے۔ چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد پہنچنے پر بتایا کہ ہوائی سفر سے بہتر زمینی سفر ہے اور اس سے وہ دلی طور پرخوب لطف اندوزہوتے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے
امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی
اسلام آباد/ لاہور (این این آئی) ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار وں کی حتمی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ آج
(اتوار) جاری کی جائے گی 14 اکتوبر کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدرپاکستان، وزیراعظم، گورنرز، وزرائے اعلی اور وفاقی و صوبائی وزرا اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر بھی حلقوں کے دورے سے متعلق پابندی عاید کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.