کے الیکٹرک کی جانب سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم ہے ‘حافظ نعیم

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے یومیہ 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے ۔مختلف علاقوں میں دن بھر بجلی کی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں، رات کے اوقات میں بھی 2گھنٹے سے 3 گھنٹے بجلی منقطع کر دی جاتی ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھر الیکٹرک فالٹس کے نام پر بجلی کی فراہمی منقطع رکھی جاتی ہے ، کے الیکٹرک نے لیاری ، اورنگی، لانڈھی، کورنگی،ملیر ،لیاقت آباد ،گارڈن، نیوکراچی، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر کئی بڑے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچادیا ہے ۔دن میں بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باوجود رات میں بھی بجلی منقطع کردی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کے الیکٹرک کو لگام دے اور کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایکشن لے ‘ جبکہ معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک فرنس آئل کے بجائے گیس پر بجلی بنارہاہے اور صارفین سے فرنس آئل کی بنیاد پر قیمتیں وصول کی جارہی ہیں اور عوض میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرے ۔جماعت اسلامی پہلے بھی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دے چکی ہے ‘ اگر اب بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اک بار پھر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج سے دریغ نہیں کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمن

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.