کالا باغ ڈیم کی بات کرنے والے پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، ناصرحسین شاہ

80

کراچی (آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی بات کرنے والوں پر آرٹیکل6لگنا چاہیے، ہماری جماعت ڈیم بنانے کی مخالف نہیں البتہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی مکمل حمایت اور اپنے تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ ہفتے کوایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ڈیم بنانے کی مخالف نہیں البتہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ناصر حسین
شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی مکمل حمایت اور اپنے تعاون کا یقین دلاتی ہے مگر ہم کالا باغ ڈیم جو مردہ گھوڑاہے اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر متنازع چیزکوکیوں سامنے لایاجارہا ہے؟۔ان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کے ڈیم بنانے کے احسن اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.