نواز شریف، مریم، کیپٹن (ر) صفدر کو کل جیل منتقل کیا جائے گا

83

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی جس میں (کل) پیر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پیرول پر رہائی کی مدت (کل)پیر کی سہہ پہر ختم ہو جائے گی جس کے بعد تینوں کو دوبار اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز ہی پارٹی کے آئندہ
فیصلے کریں گے اور اس حوالے سے سینئر قیادت اور رہنماؤں کو تیار رہنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز کے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ رکھتی ہے۔نواز شریف نے بھی دو ٹوک پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اب کسی قسم کی مفاہمی پالیسی یا حکمت عملی نہیں اپنائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ