قطر کا ترکی کو دنیا کے مہنگے اور پر آسائش ترین پرائیوٹ جیٹ کا تحفہ

2822

قطر کے شاہی خاندان نے دنیا کا مہنگا اور پر آسائش ترین بوئنگ 8-747 پرائیوٹ جیٹ ترکی کو تحفے میں دے دیا۔

ترکش سرکاری ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی نےترک صدر طیب اردگان کو دنیا کا مہنگا اور پر آسائش ترین جہاز بوئنگ 8-747 تحفے میں دے دیا۔دنیا کی ہر سہولت سے آراستہ اس کشادہ اور پرآسائش طیارے کی اندرونی سجاوٹ سونے اور نیلے رنگ کے امتزاج سے کی گئی ہے۔اس بزنس کلاس طیارے میں چھہتر مسافروں اور 18 کیبن کرو کیلیے سیٹس موجود ہیں۔طیارے میں پرآسائش بیڈرومز،کاروباری سرگرمیوں کے لیے میٹنگ رومز اور آٹھ باتھ رومز بنائے گئے ہیں۔

اس جہاز کی مالیت تقریبا 400 ملین امریکی ڈالر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ