شہباز شریف نے اپوزیشن چیمبر کی تزئین و آرائش شروع کرادی

36

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی جانب سے انکار پر شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن چیمبر کی من پسند کی تیاری اور تزئین و آرائش کے لیے جیب سے رقم خرچ کرنے کی حامی بھر لی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو چیمبر الاٹ ہوئے2 ہفتے سے زاید کا وقت ہونے کے بعد انہوں نے
اپنے چیمبر میں آنے کے بجائے پہلے اس کی تزئین و آرائش کا کہا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے من پسند تزئین و آرائش نہ کرانے پر شہبازشریف نے اپنے چیمبر کی ذاتی حیثیت میں تزئین و آرائش شروع کروا دی جس میں کارپٹ، کمپیوٹرز، الماریاں، فرنیچر اور صوفے تبدیل کر دیے گئے اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی آویزاں کرا دیں۔شہبازشریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کی تزئین و آرائش پر جتنا بھی خرچہ آئے گا وہ شہبازشریف نے اپنی جیب سے دینے کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیمبر کی تزئین و آرائش پر 10لاکھ روپے سے زاید کے اخراجات آنے کی توقع ہے تاہم کام جاری ہے حتمی بل کی ادائیگی پر ہی تخمینہ لگایا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ