کون بنے گا کروڑ پتی میں عمران خان سے متعلق سوال‘ صحیح جواب پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا

105

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی میں‘ وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال کیا اور صحیح جواب پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اداکار امیتابھ بچن کے گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں امیتابھ بچن نے شو میں شریک شخص کو
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سنائی جس میں وہ عمران خان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے شو میں شریک شخص سے پوچھا کہ آڈیو میں موجود شخص کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اس شخص نے فوراً جواب دیا کہ یہ عمران خان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ جس پر امیتابھ بچن نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ بات عمران خان سے متعلق ہو رہی ہے جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ عمران خان پہلے کرکٹ میں کریئر بنا چکے ہیں اور اب حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس شخص کے فوراً جواب دینے پر امیتابھ بچن سمیت ہال میں موجود تمام لوگوں نے تالیاں بجا کر انہیں سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ