کو ئٹہ: پشین بائی پاس پر دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ، 4 زخمی

178
کوئٹہ:دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی ‘ چھوٹی تصویر میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کی میت اسپتال میں رکھی ہے
کوئٹہ:دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی ‘ چھوٹی تصویر میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کی میت اسپتال میں رکھی ہے

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت )بلوچستان کے ضلع پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں3 سرکاری محافظ شہید اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئٹہ سے ملحقہ ضلع پشین میں شہر سے چند کلومیٹر دور بائی پاس پر اس وقت ہوا جب وہاں سے اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی کے بائیں
حصے کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار4 لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال پشین پہنچایا گیا جہاں3 اہلکار دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والے جعفر خان، عصمت اللہ اور عبدالباقی اے سی برشور کے سرکاری محافظ کے طور پر تعینات تھے۔ زخمی ڈرائیور عین الدین کو مزید علاج کیلیے کوئٹہ روانہ کردگیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔پشین بائی پاس کو. بند کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جو سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ دہشتگرد اسسٹنٹ کمشنر برشور امیر الزماں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم وہ حملے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ