ضمنی انتخابات میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ ، قزارت دفاع کو خط ارسال

81

اسلام آباد(آئی این پی+ صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کو خط ارسال کردیا، ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ۔ فوج کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت
دفاع کے سیکرٹری کو خط ارسال کردیا ہے ۔ خط میں واضح کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کی جائے ۔ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220اور 245 کے تحت فوج تعیناتی کا فیصلہ کیا ۔ فوجی جوان 12 سے 15 اکتوبر تک پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے ۔ بعض حلقوں میں فوج 19سے22اکتوبر تک تعینات رہے گی۔ علاوہ ازیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی آ ج ہفتہ تک واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ ضمنی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے37 حلقوں میں پولنگ کی جائے گی۔ ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام جاری کر دیے ہیں۔حلقہ این اے 35بنوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ممتاز عالم دین مولانا سید نسیم علی شاہ کو ٹکٹ جاری ۔، لاہور کے این اے 131 سے ہمایوں اختر ، کراچی این اے 243سے محمد عالمگیر اور این اے 247آفتاب صدیقی ، این اے 56 سے ملک خرم ، این اے 53 سے علی اعوان ، این اے 63 منظور حیات ،پی کے 78 سے محمد عرفان، پی کے 99 سے آغا اکرام گنڈاپور پی کے 3 سے ساجد علی، 7 سے فضل مولا، 97 سے فیصل امین ،سندھ کے پی ایس 87 سے سردار قادر بخش، پنجاب کے پی پی 27 سے شاہنواز راجا، پی پی 272 سے زہرہ بتول اور 296 سے اویس دریشک کپتان کے کھلاڑی ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.