پشین دھماکے کے بعد آئی جی سندھ نے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ ضلع پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کے گاڑی کے قریبْ مبینہ بلاسٹ کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کیے ہیں
سندھ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے , تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے , پیٹرولنگ, پکٹنگ, ناکہ بندی سخت بنانے ,جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امور کو ٹھوس اور مؤثر بنانے کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج ڈسٹرکٹ اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور مجموعی سیکورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام تر کاروائیوں کو منظم اور کامیاب بنایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.