100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کیلیے سرگرم عمل ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

26

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جمعے کو وزیراعلیٰ آفس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملکی صورت حال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعظم کے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہے‘ پنجاب 100روزہ ایجنڈے
پر عملدرآمدکے سلسلے میں رول ماڈل بنے گا‘ 100روزہ پلان کے15نکات پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں کام کر رہی ہیں اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے‘ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خواب کی حقیقی تعبیر کے لیے دن رات کا م کر رہے ہیں‘ ملک و قوم کی ترقی اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہیں‘ تبدیلی کے ایجنڈے پر عملدر آمد کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی‘ عوام کو بہت جلد صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں بہتری دکھائی دے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.