حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کوہر فورم اٹھائے‘ حافظ محمد سعید

40

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و دہشت گردی کی انتہا کر دی‘ حکمران مظلوم کشمیریوں کی آواز سنیں اور اللہ کا حکم سمجھ کر ان کی مدد کریں‘ پاکستان کو مدینے کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے لیے فرقہ واریت ختم کرنا ہو گی‘ نومنتخب حکومت اس کے لیے واضح لائحہ عمل ترتیب دے‘ مسلمانوں کو باہم لڑانا اور قتل و غارت صلیبیوں و
یہودیوں کا ایجنڈا ہے‘ ہمیں ملک کو دشمن قوتوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنا ہے‘ علما کرام اور حکومت اپنی ذمے داری ادا کرے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں روزانہ بے گناہ نوجوانوں کو فرضی جھڑپوں میں شہید کیا جا رہا اور ان کی املاک برباد کی جا رہی ہے لیکن کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے‘ ایک دن قبل بھی 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے‘ حکومت کو غاصب بھارتی فوج کی اس ریاستی دہشت گردی پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اسلامی سال کا آغاز محرم سے ہوتا ہے‘ اسے ہجری سال کہتے ہیں اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کے دلوں میں ہجرت اسلامی کی یاد زندہ رکھنے کے لیے یہ نظام رائج کیا‘ آج مسلم حکومتوں کو اسلامی کیلنڈرکے مطابق اپنے نظام ترتیب دینے چاہییں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ