پاکستانی ہائی کمیشن علیحدگی تحریک کی فنڈنگ میں ملوث نہیں، بھارتی عدالت

39

نئی دہلی(آن لائن) دہلی ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے قرار دیا ہے کہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی کی تحریک میں پاکستانی ہائی کمیشن کی فنڈنگ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ فیصلے میں عدالت کا مزید کہنا تھا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون یو اے پی اے کے تحت علیحدگی پسند آل پارٹیز حریت کانفرنس کالعدم تنظیم کے زمرے میں نہیں آتی۔ عدالت نے یہ ریمارکس سری نگر سے تعلق رکھنے والے کشمیری تاجر ظہور احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.