پاکستان ہاکی کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے تجاویز پیش

37

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حل تلاش کر لیا گیا، جس میں فیڈریشن میں کرپشن، اقرباپروری کے خاتمے اور ٹیم کی انٹرنیشنل مقابلوں میں عوامی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے کے لئے تجاویز بھی پلان کا حصہ ہیں۔آئی این پی کے مطابق ماضی کے عظیم ہاکی پلیئر شہناز شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں قومی کھیل کو ماضی کے سنہری دور کی طرف لے جانے کی متعدد تجاویز دی گئی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق چیف کوچ و اولیمپئن کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق گزشتہ تین عشروں سے پی ایچ ایف کے فنڈز کا زیادہ تر دارومدار حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز پر ہوتا ہے، ماضی کے اس عمل کے خاتمے کے لئے پی ایچ ایف کے لئے فوری طور پر 4 ارب روپے اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے، 2 ارب روپے کا انتظام حکومت کرے جب کہ 2 ارب روپے پی ایچ ایف اپنے وسائل سے اکٹھے کرے گا، 4 ارب کی اس رقم کو بینک میں رکھنے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 30 سے 35 کروڑ روپے کی سالانہ رقم میسر آئے گی، اس رقم سے ہاکی کے تمام ملکی اور انٹرنیشنل معاملات چلانے کو مدد ملے گی۔شہناز شیخ نے تجویز دی ہے کہ پی ایچ ایف میں کرپشن، اقرباپروری کے خاتمے کے لئے آئین میں تبدیلی کی جائے اور قومی ٹیم کے پلیئنگ اسٹریکچر میں نئی اصلاحات متعارف کروائی جائیں۔ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر ہاس نے اس خط کا مثبت جواب دیتے ہوئے شہناز شیخ کی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.