نوجوانوں کو موبائل اورٹی وی سے نکال گراؤنڈ ز میں لائیں گے‘ڈی جی اسپورٹس پنجاب

123
لاہور: صوبائی وزیر کھیل تیمور خان سے ظہیر عباس نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کررہے ہیں 
لاہور: صوبائی وزیر کھیل تیمور خان سے ظہیر عباس نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کررہے ہیں 

لاہور(جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ا سپورٹس کیلنڈر جلد جاری کردیا جائے گا، ہر سال ڈسٹرکٹ کی سطح پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں 34کھیلوں کی مقابلے منعقد کرائے جائیں گے، پسماندہ علاقوں سے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کرکے آگے لائیں گے، سپورٹس پالیسی کی تیاری اولین ترجیح ہے، تمام اداروں اور ا سٹار کھلاڑیوں سے مشاورت جاری ہے، بہت جلد اسپورٹس پالیسی تیارکرکے حکومت کو منظوری کیلئے بھیج دیں گے، گاؤ شالا میں جدید اسپورٹس کمپلیکس تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہی، ڈی جی ا سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ ہم اس ہدف پر کام کررہے ہیں کہ آئندہ چند سال میں ہیرو پیدا کرسکیں، اس کے لئے تیزی سے کام ہورہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو موبائل اور ٹی وی سے نکال کر گراؤنڈز میں لے آئیں ، اس کے لئے نوجوانوں کو اسپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں، منٹو پارک (اقبال پارک)کا متبادل گاؤ شالا میں جدید اسپورٹس کمپلیکس تیار کیا جارہا ہے جس کا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا جس میں بہت سے کھیلوں کی سہولت ہوگی۔لاہور میں 15گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جلد ہی ان کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جس سے ہر علاقے کے نوجوان کو ا سپورٹس کی سہولت گھر کے قریب میسر آجائے گی، پسماندہ علاقوں سے باصلاحیت نوجوان تلاش کرکے آگے لائیں گے اس کے لئے ڈسٹرکٹ ا سپورٹس کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے، جس کے تحت ہر سال اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں 34کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوا کریں گے اس میں تعلیمی اداروں کو بھی شامل کریں گے، ڈسٹرکٹ سطح پر چیمپئن شپ ہوں گی جس کے بعد ڈویژن سطح پر مقابلے منعقد کرائیں گے اور پھر پنجاب کی سطح تک ان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ا سپورٹس کی ترقی کے لئے ا سپورٹس تنظیموں کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ایسوسی ایشنز کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ