برآمدات میں اضافہ کیلیے نئی تجارتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے

24

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ لاہورکے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف کہا ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ق لاہور کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلیے نئی تجارتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے اور اس میں مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا انعقاد اور ملکی اشیاء کیلیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی ازحد ضروری ہے کیونکہ برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو بیرونی قرضوں سے بھی نجات ملے گی ۔خادم حسین نے کہانے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی اور مسلسل قرضے لینے سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے اس لیے نئی حکومت ان قرضوں کی ادایئگی کیلیے ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ ملک معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.