ٹنڈوالٰہیار،گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے ماں کو تیز دار آلے سے زخمی کردیا

29

ٹنڈوالٰہیار( نمائندہ جسارت) بکیرا تھانے کی حدود میں واقعہ جمیل خانزادہ کالونی میں ڈیوو کولھی نے اپنی ماں شریمتی بیان کولھی کو گھریلو ناچاقی پر تیز دار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوابدار ڈیوو کولھی کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بکیرا شریف اسد چنا نے بتایا کہ ہم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ