حیدرآباد ،مہران ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

34

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ایچ ڈ ی اے مہر ان ورکر ز یو نین سی بی اے نے محرم کے بعد تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ یونین کا ایک ہنگامی اجلاس نا ئب صدر ارشاد احمد کی زیر صدارت میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں واسا کے محنت کشوں کی تین ما ہ کی تنخو اہوں کی عدم ادائیگی پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے جنر ل سیکرٹر ی محمد اسلم عبا سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارے کی انتظا میہ پچھلے چار ماہ سے ادارے کے محنت کشوں کو بے وقوف بنا رہی ہے اور انہیں واسا کے پریشان حا ل محنت کشوں کی کو ئی پر واہ نہیں ہے، عید الفطر اور عید الا ضحی کے بعد اب محر م الحر ام کے مہینے میں بھی واسا کے محنت کشوں کو تنخو اہو ں سے محر وم رکھا جا رہا ہے جبکہ ادارے کی انتظا میہ کر وڑ وں روپے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نا جا ئز طر یقوں سے ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید الا ضحی کے بعد سے اب تک ایک پیسہ بھی محنت کشوں کی تنخو اہو ں کی مد میں ادا نہیں کیا گیا ہے ادارے کے محنت کش فاقہ کشی کے ساتھ ساتھ اس وقت ذہنی اذ یت کا شکار ہیں۔انہوں نے گو رنر سندھ عمران اسما عیل ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبا ئی وزیر بلد یا ت سعید غنی اور خا ص طو ر پر چےئر مین واٹر کمیشن سندھ ریٹا ئر ڈ جسٹس امیر مسلم ہا نی سے اپیل کی کہ وہ واسا کے محنت کشوں کی تنخو اہیں اور پنشنرز کی با قاعدگی سے ادائیگی کر وائیں ،بصورت دیگر ہم عاشورہ کے بعد احتجاجی عمل کیلیے تیا ر ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.