ٹنڈوالٰہیار کے گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ 

36

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار اور اس کے گردونواح میں ایک مرتبہ پھر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،چور دیدہ دلیری سے شہری علاقوں میں داخل ہونے لگ گئے اور شہریوں کی موٹر سائیکلیں ، قیمتی سامان باآسانی چوری کرکے فرار ہونے لگے ،بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی پولیس کو اطلاع ہونے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دہاڑے نامعلوم چور ٹنڈوالٰہیار کے گنجان آباد علاقے بائی پاس کے مقام پر قائم مال پڑی میں داخل ہوئے جہاں نامعلوم چوروں نے واحد نظامانی کی کھڑی سی ڈی70موٹر سائیکل باآسانی چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ ٹنڈوالٰہیار کے علاقے بکیرا روڈ پر نامعلوم چور تلسی داس میگھواڑ کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ علاوہ اذیں ٹنڈوالٰہیار کے علاقے بکیرا شریف میں نامعلوم چور بہرام جمالی ، انس مسرک کے گھر میں داخل ہوکر گھر میں موجود ہزاروں روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے بعد بکیرا شریف میں کئی چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں جس میں چور گھروں سے قیمتی سامان اور گھروں اور دکانوں کے باہر موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ٹنڈوالٰہیار میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری اور تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالٰہیار میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ڈیوٹی میں غفلت اور لاپروائی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے۔
حیدرآباد ،پاکستان لائرز فورم پی ایس ٹی کا اظہار تعزیت
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان لائرز فورم پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے انچارج وقاص صدیقی ایڈووکیٹ ، جوائنٹ انچارجز سلیمان سروری ایڈووکیٹ و قیصر خان ایڈووکیٹ و اراکین صہیب بھٹی ایڈووکیٹ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور رافع چندیگر ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سینئر قانون دان کمال الدین ایڈووکیٹ کی اہلیہ جبکہ صنوبر ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلیے دعا مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کی ہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ