عوام دشمنی میں سیاسی جماعتیں ڈ یم پر سیاست کرنے لگیں،عبدالقیوم شیخ

38

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں وزیراعظم ، اراکین، وفاقی کابینہ اور برسراقتدار جماعت کے عہدیداروں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرونکس میڈیا پر 38لاکھ ٹیکس نہ دینے والوں کی خبریں آئیں لیکن سابق حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیے اور ملک کی معیشت تبا ہ ہوگئی، ٹیکس لینے والوں کی کیا ذمے داری ہے؟ عوام دشمنی میں سیاسی جماعتیں ڈ یم پر سیاست کرنے لگیں جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے انسانوں کو پانی کے بحران سے بچانے کیلیے ڈیم فنڈ قائم کردیا ، عوام یومیہ 10 روپے ڈیم فنڈ میں دے کر اپنی نسلوں کو پانی کے بحران سے بچانا چاہتی ہے جبکہ 38لاکھ افراد سے ٹیکس وصول کرنا بھی ضروری ہے، ٹیکس وصولی نظام کس کے رحم وکرم پر چھوڑ دایگ یا، سوالات اٹھنے لگے ، چاروں صوبوں کے گورنر نظام کنٹرول کرنے کیلیے کونسل بنائیں جو نظام انتظام کی نگرانی کرے، خامیاں منظر عام پر لائیں اور وزیراعظم نوٹس لیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ