منسیات فروش عورتوں اور تالاتوڑگروپ کے کارندوں سمیت 40ملزمان گرفتار

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 2خواتین منشیات فروشوں اور بھابھی سے زیادتی میں ملوث جیٹھ اور تالہ توڑ گروپ کے 4کارندوں سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ انویسٹی گیشن ٹیم اور پولیس نے کارروائی کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم مجید اور اس کے دوست حامد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خاتون سے جنسی زیادتی میں ملوث ہیں اور ملزم مجید متاثرہ خاتون کا جیٹھ ہے۔ منگھوپیر کی ماہی گاڑھی پولیس نے کارروائی کے دوران درجنوں وارداتوں میں ملوث تالہ توڑ گروپ کے 4 کارندوں آصف، ناصر، شہزاد اور گل حسن کو گرفتار کرکے قبضے سے 17 چھینے گئے موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور پرچون کی دکان کا سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 47 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان جلال اور محمد رمضان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔ شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا۔ سائٹ اے پولیس نے 3
ملزمان عبدالرحیم، محمد رحیم اور یاسر اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان گزشتہ دنوں بیکری، ملک شاپ، میڈیکل اسٹور اور ہوٹل پر واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں دکھائی دیے گئے تھے، ملزمان پہلے بھی متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پیر آباد پولیس نے دو منشیات فروشوں نورالدین اور عبدالقادر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ شارع فیصل پولیس نے کارروائی کے دوران نو جواریوں خیرات حسین، مرید حسین، نور دین، نظیر احمد، ایاز ملک، اشفاق احمد، اعجاز ملک، ملک ظفر اور محبوب علی کو گرفتار کرکے آلات قمار بازی کا سامان اور تاش کے پتے قبضے میں لے لیے۔ ڈاکس پولیس نے منشیات فروش خاتون فاطمہ کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کے دوران 10 ملزمان دوان علی، ندیم، خالد، علی دوست، امتیاز، ضمیر گل، صفدر حسین اور ظہیر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران شراب اسمگلر رب نواز کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلی۔ صدر پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش خاتون آسیہ کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ اورنگی ٹا�ؤن پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم صدام خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ فیروز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عارف شاہ کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا،سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی میں ایک منشیات فروش رحیم خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو کے قریب منشیات اور کیش برآمد ہو ا،شاہراہ فیصل پولیس نے سندھ بلوچ سوسائٹی میں پلاٹ پر چھاپا مار کر9 نو جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں میں خیر محمد ، حسین،زید ، بے نظیر احمد،ایاز ، احمد،اعجاز ، ظفر اور محبوب علی شامل ہیں، صدر پولیس نے بدنام خاتون منشیات فروش آسیہ کو گرفتار کر کے ا س کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کرلی ۔
40 ملزمان گرفتار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.