وزرائے اعلیٰ سندھ وبلوچستان کی پہلی باضابطہ ملاقات

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال سے پہلی باضابطہ ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کے سدباب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے صوبائی ہم آہنگی، قیامِ امن اور دہشت گردوں کے خلاف مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ قیام امن اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سندھ اور بلوچستان بارڈرزپردونوں اطراف چیک پوسٹوں کومزید بہتر کرکیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق جولائی 2018 ء کے الیکشن کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت کے بعد دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں صوبوں کے آئی جیز کے مابین کوآرڈینیشن پہلے سے جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ او ربلوچستان تاریخی رشتےسے جڑے ہیں اور دونوں صوبوں کے عوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔
باضابطہ ملاقات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.