ظہورالحسن بھوپالی کا یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا

34

کراچی ( پ ر) بزم محبان شہیدوطن ظہورالحسن بھوپالی کے زیراہتمام جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات،سابق ممبر صوبائی اسمبلی اورسابق رکن وفاقی مجلس شوریٰ،ظہورالحسن بھوپالی کا 36واں یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔بزم محبان شہیدوطن حضرت ظہورالحسن بھوپالی کی جانب سے مرکزی تقریب کااہتمام شہید کے مزارپر بزم کے مرکزی خادم محمد سلیم خاں قادری ترابی کے زیرصدارت منعقدہواجس میں قرآن خوانی،نعت خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔تقریب
میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمامحمدشکیل قاسمی ، پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ،جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی رابطہ کمیٹی کے رکن الحاج محمدسلیم الدین شیخ راجپوت ، امن کمیٹی ضلع سینٹرل کے چیئرمین ناصر حسین خاں،نظام مصطفےٰ پارٹی کے مرکزی رہنماقاضی شبیراحمد، بزم غلامان مصطفےٰ ؐپاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی،جنرل سیکرٹری شیخ محمدعمران فیاض قادری، انجمن تاجران سندھ کے رہنماحسین قریشی، شہری حقوق کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جمیل عباس نورانی سمیت دیگر احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ظہورالحسن

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.