بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلیے ایچ ای سی اور پنک ربن میں معاہدہ

45

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات کو بریسٹ کینسرکے مضمرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے گا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی اور پنک ربن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، عمر آفتاب نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر ایڈوائزر لرننگ انوویشن ڈویژن، شاہین خان،ڈائریکٹر جنرل، لرننگ انوویشن ڈویژن، فدا حسین اور دیگر علمی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن کے مابین باہمی تعاون اگلے 5 پانچ سال تک جاری رہے گا جس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے مشترکہ تحقیق کرنا، بریسٹ کینسر سے متعلق سیمینار اور کانفرنسوں
کا انعقاد اور ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ کا قیام شامل ہوگا۔ پنک ربن یوتھ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن نے ایک لاکھ سے زائد طالبات کو گزشتہ 5 سال کے دوران بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پنک ربن اور جامعات کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات تک بریسٹ کینسر سے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
بریسٹ کینسر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.