ء کے نتائج کااعلان۔2017 بی ایس سی کے امتحانات برائے

64

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال دوم اور سال اول ودوم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی ایمن منیر سیٹ نمبر392437 نے 1315 نمبر ز کے ساتھ پہلی ،بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی سوہا اعجازسیٹ نمبر392981 نے
1286 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی آمنہ سلام سیٹ نمبر392438 نے 1282 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 3275 طلبہ شریک ہوئے،409 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 461 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 26.60 فیصدرہا۔
بی ایس سی نتائج

Print Friendly, PDF & Email
حصہ