فالج میں مبتلاپولیس اہلکارکی 3ماہ کی تنخواہ روک لی گئی

49

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے50سالہ فالج کے مریض پولیس اہلکار کو ٹریننگ پر جانے کا حکم صادر کردیا ،بوڑھا اہلکار رئیس اللہ ڈھائی سال سے فالج میں مبتلاہے ،ٹریننگ پر نہ جا سکنے پر3ماہ کی تنخواہ بھی روک لی گئی، مریض اہلکار رئیس اللہ اجمیر انگرہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔ مریض اہلکارکو ہیڈ کوارٹر کے کلرک رفیق نے فنڈز اور پرموشن بھی ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مریض اہلکار6 بچوں کاباپ
ہے، اور گھر کرائے کا ہے۔ مریض اہلکار کے مطابق اس کے پاس علاج کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں،رئیس اعلیٰ حکام کو درخواست بھی دے چکا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مریض اہلکارنے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیاجائے ۔ رئیس کے مطابق وہ چل پھر بھی بھی نہیں سکتا پھر بھی ٹریننگ کا دباو ڈالا جا رہا ہے۔
فالج میں مبتلااہل کار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ